ایران کی کوئٹہ اورپاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 24 جون 2017 17:01

ایران کی کوئٹہ اورپاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ایران نے کوئٹہ اورپاراچنار میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں دھماکوں کے نتیجے میں نہتے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ او ر شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا.۔بہرام قاسمی نے اس افسوسناک سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں