اپنی اولاد کو شام بھیجو،

سوشل میڈیا پرایرانی عوام اپنی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے شام میں جنت کے دروازے ابھی بھی کھلے ہیں اپنی اولادوں کو کب جنگ لڑنے بھیجو گی عوا م کا سوال

ہفتہ 19 اگست 2017 13:19

اپنی اولاد کو شام بھیجو،
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی کارکنان کی جانب سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی اولاد کو حرم کے دفاع کے نام پر شام میں جنگ کے لیے بھیجیں۔ یہ وہ ہی لوگو ہے جس کے نام پر ہزاروں ایرانی نوجوان اپنی جانوں کو گنوا چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران 2012 سے بشار الاسد کی حکومت اور خطے میں توسیع پسندی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کے دفاع کے لیے ایرانی، افغانی اور پاکستانی ملشیاؤں شام کی جنگ میں جھونک رہا ہے۔بشار الاسد کی بقاء کی خاطر اپنے ملک کے مالی اور جانی نقصان کے مخالف ایرانی نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شام میں جنت کے دروازے ابھی تک کھلے ہوئے ہیں مگر افسوس کہ ملک کے ذمے داران شام میں لڑنے کے لیے نہیں گئے اور وہ محض اپنے مذہبی پیغام کو زبانی طور پھیلانے اکتفا کیے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے اندر کی رپورٹوں کے مطابق شام میں ایرانی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے ، ان میں آخری ہلاکت محسن حججی نام نوجوان کی ہوئی۔شام میں مارے جانے والے ایرانیوں میں سب سے زیادہ شہریوں کا تعلق دارالحکومت تہران سے ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر قٴْم شہر ہے۔ اس کے بعد کرمان شاہ، مازندران، کیلان، سمنان، کرمان، یزد اور پھر اہواز ہے۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں