دہشتگردی کا کسی بھی نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں‘ایران

ہفتہ 19 اگست 2017 16:09

دہشتگردی کا کسی بھی نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں‘ایران
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ایران نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کسی بھی نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکہ میں حالیہ نسل پرستانہ کشیدگیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوہرے معیار پر کڑی نکتہ چینی کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے امریکی صدر کا نام لئے بغیر اسلام کی توہین کرنے اور اپنے ملک میں نسل پرستی کی بنیاد پر ہونے والے دہشتگردی کے اقدامات کی مذمت نہ کرنے پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جواد ظریف نے کہا کہ لوگ اسلام کی توہین کرنے میں پہل کرتے ہیں مگر اپنے ملک میں ہونے والی نسل پرستی کی مذمت کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نسل پرستی یا مذہب کے نام پر دہشتگردی صرف دہشتگردی ہے اور اس کا کسی بھی نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں