جوہری معاہدے کے بعد ایران اور دنیا کے 249 بینکوں کے درمیان تعاون کیلئے رابطے

ہفتہ 26 اگست 2017 16:29

جوہری معاہدے کے بعد ایران اور دنیا کے 249 بینکوں کے درمیان تعاون کیلئے رابطے
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2017ء) ایران کے مرکزی بینک کے مطابق پابندیوں کے دور میں غیرملکی بینکوں کی ایران میں شراکت داری کی سطح بہت کم تھی مگر موجودہ حکومت کی تعمیری پالیسی کے ذریعے 249 غیرملکی بینکوں نے ایران کے ساتھ مالیاتی تبادلوں کے لیے رابطے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ رپورٹ میں مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ایران کو حالیہ مہینوں میں بینکاری شعبے میں بہترین کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہاں تک کہ ایشیائی بینکوں کے مقابلے میں یورپی بینک اور مالیاتی ادارے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی توسیع پر زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

موجودہ ایرانی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے وقت ملک میں اقتصادی، ثقافتی، خارجہ پالیسی بالخصوص اندرونی مسائل میں سازگار ماحول نہیں تھا مگر عوام نے صدر روحانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے ثمرات آج مختلف سیاسی اور اقتصادی مسائل کا خاتمہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان بینکنگ تعلقات کی بحالی کے علاوہ اس وقت ایران کے مرکزی بینک اور ملک کے دیگر نامور بینکوں کی شاخیں برطانیہ اور جرمنی سمیت مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک میں کھل گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں