ایران اور جرمنی کی یونیوسٹیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اتوار 27 اگست 2017 16:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) ایران کی مشہور شریف یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق شریف یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان علمی سرگرمیاں اور تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔اس معاہدے کے مطابق دونوں جامعات سول انجینرنگ میں مشترکہ کورس اور جرمن زبان کے فروغ ،توانائی اور ماحولیات کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی مرکز کے حوالے سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں