صدر روحانی کی رواں سال 9لاکھ روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کی یقین دہانی

اتوار 27 اگست 2017 17:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک میں اقتصادی مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر سال جوانوں کے لئے 9 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ رہبر اعلی خضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے رہبر اعلی کو ملک کی خوشحالی کے لئے حکومت، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ویں حکومت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لئے مختلف اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے امید ہے کہ ملک کے نوجوان اور جوان طبقے کے روزگار کی فراہمی یقینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی انصاف اور غربت کے خاتمہ حکومت کی دیگر اہم ترجیحات ہیں۔صدر روحانی نے مزید کہا کہ حکومت اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں