ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان 4.9 درجہ شدت کا زلزلہ، 8 افراد زخمی ہو گئے

پیر 28 اگست 2017 14:20

ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان 4.9 درجہ شدت کا زلزلہ، 8 افراد زخمی ہو گئے
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان سے منسلک تحصیل شریبیان کے دیہی علاقے میں 4.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ سسمولوجی سینٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجکر 44 منٹ پر آیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 6 کلو میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرقی آذربائیجان ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر جنرل خلیل سالی نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بعض مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سالی کے مطابق امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں