ایران میں 4.9 کی شدت سے زلزلہ،8 افراد زخمی ، بعض مکانات کو بھی نقصان پہنچا

پیر 28 اگست 2017 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) ایران میں زلزلے کے نتیجے مین 8افراد زخمی ہوگئے جبکہ بعض مکانات کو بھی نقصان پہنچا ،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے سے منسلک تحصیل شریبیان کے دیہی علاقے میں 4.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ سسمولوجی سینٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجکر 44 منٹ پر آیا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 6 کلو میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے بیان میں مشرقی آذربائیجان ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر جنرل خلیل سالی نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بعض مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سالی کے مطابق امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں