ایٹمی معاہدے کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ پیش

منگل 29 اگست 2017 16:57

ایٹمی معاہدے کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ پیش
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں اپنی دوسری ششماہی رپورٹ پارلیمنٹ میںپیش کردی ہے۔پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد، ہٹائی گئی پابندیوں ، باقی بچی پابندیوں، امریکا کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور ایران کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کا مناسب جواب دیئے جانے کے طریقوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کی تائید شدہ اور مصدقہ رپورٹوں کے مطابق ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا ہے اور ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایران میں اسلامی اصول آفاقی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کا مطالبہ ایٹمی معاہدے کی روح، اس کے مسودے اور دفعات کے منافی ہے۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے کے مطابق صرف ایران کی ایٹمی تنصیبات کا ہی معائنہ ہوسکتا ہے لیکن ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کسی بھی قیمت پر ممکن نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت کسی بھی ملک کو اپنے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں