دفاعی مقاصد کے میزائل پروگرام کو فروغ دیا جائیگا ،ایران

منگل 29 اگست 2017 19:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) ایران نے کہا ہے کہ دفاعی مقاصد کے میزائل پروگرام کو فروغ دیا جائیگا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمسائد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ ایران کا میزائل پروگرام تسلی بخش اور انکارپوریٹس ہے جو کہ ملکی دفاع کا ایک اہم عنصر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ایران کی دفاعی طاقت کو ہر گز پیچھے نہیں رہنے دیا جائیگا جیسے کہ دشمن چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہ ہم اپنے میزائل پروگرام کو بھی فروغ دینگے تا کہ کسی کو ایران کو دھمکی دینے کی جرات نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں