ایران نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی سے فوجی تنصیبات کے معائنہ کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

بدھ 30 اگست 2017 16:33

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری توانائی بارے عالمی نگران ادارہ سے ایرانی ملٹری تنصیبات کے معائنہ کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر کا یہ مطالبہ محض ایک خواب ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی ملٹری سائیٹس کے معائنہ بارے امریکی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہے کہ عالمی طاقتوں کے ایران سے ہونے والے معاہدہ کے تحت ایرانی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے ایران یہ معائنہ نہیں کرائے گا ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی برادری کے ساتھ واضح وعدے کئے ہیں ۔

جبکہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعلقات کا تعین قواعدو ضوابط میں کر دیا گیا ہے نہ کہ یہ تعین امریکا نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی امریکا کا مطالبہ مسرد کردے تاکہ اگر جوہری توانائی کے عالمی ادارہ نے امریکا کا مالبہ مان بھی لیا تو بھی ایران عالمی ادارے کو اپنی فوجی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں دے گا ۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں