ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے،جواد ظریف

کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، کمانڈر پاسدارن انقلاب حسین سلامی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:20

ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے،جواد ظریف
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ایران پر نئی امریکی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مسترد کردیں، جبکہ پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے۔دوسری جانب پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے، جو اپنے ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے آگے آجائے۔

کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، امید ہے کوئی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھاکہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباو کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو خوراک، دواوں تک رسائی سے محروم کرنا خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے، جو اپنے ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے آگے آجائے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، امید ہے کوئی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں