ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

ایران کے حکومتی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک میڈیکل کلینک میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2020 01:21

ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک، ایران کے حکومتی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک میڈیکل کلینک میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کا دارالحکومت چند روز کے دوران دوسری مرتبہ دھماکے سے لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام کو تہران شہر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے شعلے دور دراز کے علاقے سے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز بھی دور دراز کے علاقوں تک سنی گئی۔ ایران کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ تہران شہر میں واقع ایک میڈیکل کلینک میں ہوا۔ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل تہران میں ہی ایک زور دار پراسرار دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ انڈسٹریل ایریا میں گیس ٹینک پھٹنے کے باعث ہوا۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں