ایران نے یمن میں مداخلت بڑھا دی ہے،برطانوی و مغربی حکام

ایران کی حکومت ان باغیوں کو جدید اسلحہ اور عسکری مشاورت بھی فراہم کر رہی ہے،گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 14:45

ایران نے یمن میں مداخلت بڑھا دی ہے،برطانوی و مغربی حکام
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ایران نے یمن میں فعال شیعہ حوثی باغیوں کے لیے اپنی مدد میں اضافہ کر دیا ہے۔ علاقائی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے برطانوی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ایران کی حکومت ان باغیوں کو جدید اسلحہ اور عسکری مشاورت بھی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے دو سالہ تنازعے میں سعودی عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایران حوثی باغیوں کے لیے اپنی مدد میں اضافہ کر چکا ہے۔ یمن میں جاری اس جنگ کو ایران اور سعودی عرب کے مابین ایک ’پراکسی وار‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں