180 ملکوں کے مسافروں کو ایران کے ہوائی اڈوں پر ویزے کی سہولت

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

180 ملکوں کے مسافروں کو ایران کے ہوائی اڈوں پر ویزے کی سہولت
․ تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے 180 ملکوں کے مسافر اور سیاح اب ایران کا "آن آرائیول" ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔کونسلنگ کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے ایک سو اسّی ملکوں کے مسافر، زائر اور سیاح ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پہنچ کر مختصر مدت کے لئے ایران کا آن آرائیول ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بعض ملکوں کے ساتھ دوطرفہ ویزے کی منسوخی کی پالیسی پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے تاکہ سیاحت کے میدان میں ایران نے 2025 تک 2کروڑ سیاحوں کی میزبانی کا جو ہدف تیار کیا ہے وہ پورا ہوسکے۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کے ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ایران کے قدرتی، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مقامات اور مناظر اور ان میں پائی جانے والی کشش کے بارے میں دنیا بھر کے سیاحوں کو آشنا کرائیں تاکہ مختلف ملکوں کے سیاحوں کو ایران کی سیاحت کی صنعت سے آشنائی ہو سکی-

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں