امریکی وزیر دفاع اچانک عراق پہنچ گئے،

وزیر اعظم حیدر العبادی اور کرد رہنما مسعود بارزانی سے بھی ملیں گے بغداد حکومت کو داعشکے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی تعاون کی یقین دہانی کرائوں گا،جیمز میٹس

منگل 22 اگست 2017 17:09

امریکی وزیر دفاع اچانک عراق پہنچ گئے،
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے ایک غیر اعلانیہ دورے پر اچانک عراق پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران بغداد حکومت کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر دفاع اس دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور کرد رہنما مسعود بارزانی سے بھی ملیں گے۔ میٹس یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں، جب ابھی گزشتہ اختتام ہفتہ پر ہی عراقی دستوں نے تلعفر میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ یہ شہر موصل اور شامی سرحد کے درمیان واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں