عراق، تلعفر میں 30 ہزار کے قریب شہری محصور

بدھ 23 اگست 2017 17:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) عراقی فوج کا تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے باعث 30 ہزار کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع اجتماع کے مقامات پر انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمشنر دفتر شہریوں کو زندہ ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پھانسی دئیے جانے کا خدشہ محسوس کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجرین ہائی کمشنر دفتر نے تمام فریقین سے شہریوں کو جھڑپوں کے علاقے سے نکلنے کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں