شمالی عراق ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے،ترک وزیر خارجہ

بدھ 23 اگست 2017 19:29

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی عراق خود مختاری کیلیے ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے لے گاجس میں ہم تعاون کیلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکاری دورے کی غرض سے بغداد میں عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عراق کی مرکزی اور علاقائی حکومتیں تمام مسائل علاقائی سالمیت کے دائرے میں حل کریں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرعراقی فریق چاہیں تو ترکی مفاہمت کیلیے اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے اور جہاں تک بعشیقہ میں ترک اڈے کی موجودگی کا سوال ہے تو وہ ہم نے عراق پر کسی جارحیت کیلیے نہیں بلکہ داعش کے خلاف جنگی تربیت کے مقصد کیلیے قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں