عراقی کردوں کاعلیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے،ترک وزیرخارجہ

امید ہے اربیل حکومت فیصلہ واپس لے لے گی ،بغداد میں ترک وزیر خارجہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

جمعہ 25 اگست 2017 12:44

عراقی کردوں کاعلیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے،ترک وزیرخارجہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء)ترک وزیرخارجہ نے کہاہے کہ ان کا ملک کردستان کی قیادت کو اس امر سے آگاہ کرے گا کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے بغداد میں عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مولود چاوش اوگلو کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کردستان کی قیادت کو اس امر سے آگاہ کرے گا کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے۔

اوگلو نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ اربیل کی حکومت کردستان کی خود مختاری کے حوالے سے مقررہ ریفرنڈم کو منسوخ کر دے گی۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کا امن و استحکام اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ داعش تنظیم سے خلاصی حاصل کی جائے۔ اوگلو نے باور کرایا کہ کردوں کا مفاد متحدہ عراق میں پوشیدہ ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں