عراق میں داعش کی جیل کے قریب دو اجتماعی قبریں دریافت ،500 افراد کی باقیات برآمد

ہفتہ 26 اگست 2017 15:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) عراق شہر موصل میں داعش کی ایک جیل کے قریب دو اجتماعی قبریں دریافت کرلی گئیںجن میں 500 افراد کو دفن کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ن میں سے ایک قبر میں 470 جب کہ دوسری میں30 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ عراقی حکام نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ان افراد میں سے زیادہ تر شیعہ تھے۔ واضح رہے کہ عراقی فورسز نے کچھ عرصے قبل ہی موصل شہر کو داعش کے قبضے سے بازیاب کرایا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے موصل شہر پر سن 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں