عراق، دو بم حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

اتوار 27 اگست 2017 17:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ترک خبر رساں ادارے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ بغداد کے الرابعہ اور ابو تشیر کے علاقوں میں بم سے مسلح گاڑیوں کو ریمورٹ کنٹرول کے ساتھ اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیک وقت کئے گئے ان حملوں میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں