عراقی دارالحکومت میں بم دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک

منگل 29 اگست 2017 00:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) عراقی دارالحکومت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دھماکا بغداد کے صدر سٹی نامی اس حصے میں ہوا جہاں زیادہ تر شیعہ مسلمان رہتے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرین میں سیکیورٹی فورسز کے بھی اہلکار شامل ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس کار حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں داعش اسی طرح کے متعدد حملے اس علاقے میں کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں