حیدر العبادی نے حزب اللہ کے داعش کے ساتھ معاہدہ مسترد کردیا

بدھ 30 اگست 2017 10:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے لبنان کی ملیشیا حزب اللہ کے داعش کے ساتھ انخلا کے سمجھوتے کو مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اس معاہدے کے تحت لبنان اور شام کے سرحدی علاقے سے داعش کے عناصر کو شام اور عراق کے درمیان سرحدی علاقے کے نزدیک منتقل کیا جار ہا ہے۔حزب اللہ پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس نے لبنانی فوج کی قیمت پر داعش سے ایسا سمجھوتا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں