عراق کے وزیر اعظم کا شہر تلعفر کی مکمل آزادی اور صوبہ نینوا سے داعش دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیئے جانے کا اعلان

جمعہ 1 ستمبر 2017 20:03

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) عراق کے وزیر اعظم نے شہر تلعفر کی مکمل آزادی اور صوبہ نینوا سے داعش دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔عراق کے شہر تلعفر کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے فوجی آپریشن کا آغاز20 اگست کو کیا گیا تھا۔اس شہر کی آزادی کے بعد صوبہ نینوا دہشتگردوں کے وجود سے پوری طرح پاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی فوجیوں نے رواں ہفتے کے وسط میں شہر تلعفر کے مرکزی علاقے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا تاہم اس شہر کے شمالی علاقہ العیاضیہ فرار کرنے والے داعش دہشتگردوں کا اڈہ بن گیا تھا جسے آج عراقی فوجیوں نے دہشتگردوں سے پاک کرتے ہوئے شہر تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کی آزادی کے بعد اب فوج کی توجہ شہر الحویجہ اور صوبہ کرکوک کے مضافاتی علاقوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔اب صرف یہ علاقے اور صوبہ الانبار کے بعض صحرائی علاقے ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں