ژرژی رسنوک کو چیک جمہوریہ کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا، رْسنوک کے پاس کابینہ تشکیل دینے اور پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 30 دن کا وقت ہے

بدھ 26 جون 2013 14:11

جمہوریہ چیک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26جون 2013ء) ژرژی رسنوک کو چیک جمہوریہ کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا، رْسنوک کے پاس کابینہ تشکیل دینے اور پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے ژرژی رسنوک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رْسنوک ملک کے نئے ٹیکنوکریٹ وزیراعظم بنائے جانے سے قبل صدر میلوش زیمَن کے اقتصادی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ رْسنوک کے پاس کابینہ تشکیل دینے اور پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔ رْسنوک کا انتخاب سابق وزیراعظم پَیتَر نیچاس کے عہدے چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ انہیں ملکی فوجی سربراہ پر رشوت ستانی اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں