طالبان مذاکرات کے باوجود امریکی اور اتحادی افواج پرحملے جاری رکھیں گے، امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں بہتری کی توقع رکھتا ہے، پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم نے بھارت سے تعلقات میں بہتری کو ا ولین ترجیح قرار دیا ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے افغانستان کے حالات میں بہتری آئے گی،افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنزکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 جون 2013 22:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جون۔2013ء) افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے باوجود افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو حملوں کا نشانہ بناتے رہیں گے، امریکہپاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں بہتری کی توقع رکھتا ہے، پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم نے بھی بھارت سے تعلقات میں بہتری کو ا اولین ترجیحات میں سے ظاہر کیا ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے افغانستان کے حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ جیمز ڈوبنرنے کہا کہ طالبان کے جنگجو امریکی اور نیٹو افواج پر حملے کرنا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس طریقے سے وہ امریکا پر اپنا دباوٴ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے طالبان دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان سے کامیابی سے نہیں بلکہ اپنی شکست تسلیم کر کے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

جیمز ڈوبنز نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران بھارتی حکام کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، بھارت کو افغانستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے کچھ خدشات تھے جو ہمیں بھی ہیں اور کوئی بھی اس حوالے سے یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان میں حالات کیا موڑ اختیار کریں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں بہتری کی توقع رکھتا ہے، پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم نواز شریف نے بھی بھارت سے تعلقات میں بہتری کو اپنی اولین ترجیحات میں سے ایک ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے افغانستان کے حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں