ابوبکر البغدادی کی ہلاکت

صدام دور کے 2 فوجی افسران میں سے کسی ایک کا داعش کا سربراہ بننے کا امکان

ہفتہ 24 جون 2017 13:36

ابوبکر البغدادی کی ہلاکت
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی صورت میں صدام دور کے دو عراقی فوجی افسران میں سے کسی ایک کو ان کا جانشین بنائے جانے کا امکان ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے حوالے سے ماہرین اگرچہ کسی کو واضح طور پر داعش کا آئندہ سربراہ تو نہیں دیکھ رہے تاہم ان کے نزدیک ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لئے سب سے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں عبیدی جو کہ اب پچاس سال کے ہو چکے جنگی وزیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ جماعیلی گروپ کی امنیا سکیورٹی ادارے کے سربراہ ہیں عراقی سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ جماعیلی مارے جا چکے ہیں تاہم بعد میں اس کی تصدیق نہ ہو سکی تھی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں