شمالی عراق خود مختاری کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے،ترک وزیر خارجہ

جمعرات 24 اگست 2017 10:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی عراق خود مختاری کے لیے ریفرنڈم کا فیصلہ واپس لے لے گا ۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق سرکاری دورے کی غرض سے عراق میں موجود ترک وزیر خارجہ نے بغداد میں عراقی ہم منصب ابراہیم جعفری کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عراق کی مرکزی اور علاقائی حکومتیں تمام مسائل علاقائی سالمیت کے دائرے میں حل کریں۔

شمالی عراق کی حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط اور الگ ریاست کا پرچم لہرانا توہینِ آئین کے مترادف تھا لہذا جتنا جلد ہوسکے اس ریفرنڈم کو منسوخ کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر عراقی فریق چاہیں تو ترکی مفاہمت کے لیے اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں