عراقی فوج نے داعش کے مضبوط گڑھ تلعفر کے بعض حصوں پرقبضہ کرلیا

جمعرات 24 اگست 2017 11:18

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) عراقی فوج نے ملک کے شمال مغرب حصے میں داعش کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقہ میں جنگ کے چوتھے دن عراقی فوج نے شہر کے مغربی بیرونی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔اس سے قبل منگل کو عراقی فوج اور دہشت گردی مخالف دستہ تلعفر شہر میں داخل ہوگیا تھا ۔ عراقی فوج نے بتایا کہ ابھی اس شہر کے صرف ایک تہائی حصہ پر ہی قبضہ کیا جا سکا ہے جبکہ باقی حصے پر اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں