عراقی فورسزنے تلعفرکی27 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

اتوار 27 اگست 2017 14:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء)عراقی فورسزنے تلعفر کے 29 علاقوں میں سے 27 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق عراقی فورسز کا عراق کے شہر تلعفر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جنھوں نے داعش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ وزیر اعظم عنقریب تلعفر کی آزادی کا کسی بھی وقت باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر روسیا الیوم کے مطابق عراقی فورسز نے 95 فیصد علاقہ داعش سے آزاد کرالیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق تلعفر کے 29 علاقوں میں سے 27 علاقے عراقی فورسز نے آزاد کرالئے ہیں۔

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں