بغداد ، کار بم دھماکے میں12افراد ہلاک، 24زخمی

پیر 28 اگست 2017 21:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) مشرقی بغداد میں کار بم دھماکے میں12افراد ہلاک جبکہ 24زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مشرقی بغداد کے ایک مصروف مارکیٹ میں اس وقت پیش آیا جب لوگ معمول کے مطابق خریداری میں مصروف تھے کہ اچانک ایک کار دھماکے سے اڑ گئی،جس کے نتیجے میں 12افراد موقع پر ہلاک جبکہ24دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ حکام کے مطابق تاحال کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی،واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں