موصل میں 500 لاشیں برآمد، شہر کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

موصل میں 500 لاشیں برآمد، شہر کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) عراق کے شہر موصل کے جنوبی حصے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی موصل میں تازہ لڑائی کے دوران 500 عام شہریوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب موصل کی جوڈیشل کونسل نے شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے وحشیانہ قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق شہر کی عدالتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل اس وقت حقیقی معنوں میں انسانی المیے سے دوچار ہے۔ اندھاد دھند فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

بغداد میں شائع ہونے والی مزید خبریں