نئے پاکستان میں ڈاکٹر عمر سیف کی نئی ذمہ داریاں

ڈاکٹر عمر سیف یو این ڈی پی میں بطور مشیر کام کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 جنوری 2019 20:25

نئے پاکستان میں ڈاکٹر عمر سیف کی نئی ذمہ داریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2019ء) ڈاکٹر عمرسیف بطور مشیر یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام میں خدمات سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو کچھ عرصہ قبل پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو برطرف کرنے کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں ،تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے اپن ے برطرف ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہ میں نے جتنا کام پنجاب حکومت کے ساتھ کیا اتنا ہی میں نے خیبر پختونخواہ کے لیے بھی کیا۔

(جاری ہے)

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ٹی کی طرف جو رحجان ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کے پی میں کام کرنے کا موقع دیا۔اس موقع پر انکو بیرون ملک سے بھی متعدد نوکریوں کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے کم تنخواہ میں پاکستان ہی کی خدمت کرنے کو ترجیح دی ۔
اس موقع پر تازہ ترین خبر ہے کہ ڈاکٹر عمرسیف بطور مشیر یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام میں کام کریں گے۔وہ مستحکم ترقیاتی اہداف کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ بھرپور کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا

معالوت ترشیحا میں شائع ہونے والی مزید خبریں