اپنی آئس کریم میں سے کیڑے نکلتے ہیں اور چلی ہیں ڈیم میں نقص نکالنے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر غریدہ فاروقی کو جھاڑ پلا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 جنوری 2019 19:38

اپنی آئس کریم میں سے کیڑے نکلتے ہیں اور چلی ہیں ڈیم میں نقص نکالنے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سرابراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے میڈیا پر ڈیم ٹھیکے سے متعلق تنقید پر پیمرا سے جواب طلب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے غریدہ فاروقی سے پیپراکا مطلب پوچھا۔

عدالت میں غریدہ فاروقی پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کہ آپ کو ریسرچ کون کر کے دیتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اینکر غریدہ فاروقی نے کہا کہ میری ریسرچ کی پوری ٹیم ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ گندی مٹھائیوں کے لیے کوئی ٹیم نہیں بنائی۔مٹھائیوں میں جراثیم پکڑے جائیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا چاہتی ہیں ڈیم نہ بنے۔ چئیرمین پیمرا نے کہا کہ نجی ٹی وی کو شوکاز نوٹس بھیج کر وضاحت مانگیں گے۔تاہم غریدہ فاروقی نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے گورمے آئس کریم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عامر لیاقت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنی آئس کریم میں کیڑے نکلتے ہیں اور چلے ہیں ڈیم میں نقص نکالنے۔

معالوت ترشیحا میں شائع ہونے والی مزید خبریں