کویت، ایشیائی خاتون کی خودکشی کی کوشش

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 5 ستمبر 2017 15:03

کویت، ایشیائی خاتون کی خودکشی کی کوشش
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2017ء)  کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق حسین مکی جماع کے طبی عملے نے  ایک ایشیائی خاتون کوجمعے کی رات  مرتے مرتے بچا لیا جسنے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ طبی عملے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کویت کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں انکے پبلک ریلیشنزڈیپارٹمنٹ میں اطلاع ملی تھی کہ ہسپتال کی وارڈ میں ایک ایشیائی خاتون نےتیز دار چاقو سے خودکشی کر لی ہے ۔

جس پر ہسپتال کی انتظامیہ فورا وارڈ میں پہنچی لیکن عورت کا کافی خون بہہ چکا تھا اور ڈاکٹرز کا عورت کو بچانا نا ممکن تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آخری دم تک کوشش کرتے رہے اور آخر کار انہوں نے عورت کو بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں