کویت ، اضافی غیر ملکی ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کے لئے نئی $ 830 فیس متعارف کرادی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 6 ستمبر 2017 11:12

کویت ، اضافی غیر ملکی ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کے لئے  نئی $ 830 فیس متعارف کرادی گئی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 ستمبر 2017ء) کویت کی سوشل سوسائٹی اور لیبر کی وزارت نےایک فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اب سے کمپنیز کو اضافی غیر ملکی ملازمین رکھنے پر اضافی فیس بھی بھرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق اب سے کمپنیز ہر اضافی غیر ملکی ملازم کے ورک پرمٹ کے لیے اضافی 250 کویتی درہم ادا کرے گی۔ اور یہ فیصلہ ان تمام کمپینز پر لاگو ہو گا جہاں پر غیر ملکی ملازمین کا تناسب 50 فی صد سے زیادہ ہے۔ ایک سروے کے مطابق اس فیس کے اضافے سے نجی کمپینیز کوفرق پڑے گا کیونکہ نجی کمپنیز میں ہر 10 میں سے 9 ملازمین غیر ملکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں