کویت ، غیر ملکیوں کے لیے میڈیکل فیس میں اضافے پر عمل درآمد کر لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اکتوبر 2017 13:44

کویت ، غیر ملکیوں کے لیے میڈیکل فیس میں اضافے پر عمل درآمد کر لیا گیا
کویت سٹی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی صحت خدمات کی فیسوں میں اضافہ 30 ستمبر سے نافذ العمل ہوگیا۔ فیسوں میں اضافہ کے باعث ملک کی 69 فیصد آبادی متاثر ہوگئی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق کویت میں 31لاکھ سے زائد غیرملکی مقیم ہیں جن میں بیشتر کی تنخواہ  اس قدر کم ہے کہ وہ اس فیس کی ادائیگی کے قابل تک نہیں ۔بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو فیملیوں کے ساتھ کویت میں مقیم ہیں۔ تنخواہوں میں جمود اور اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث کویت میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد فیملی کو واپس بھیجنے پر مجبور ہوگی۔ واضح رہے کہ وزارت صحت نے تارکین پر صحت خدمات کی فیسوں میں 50سے سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں