کویت ، غیر ملکی کارکنان کی تعداد اور ان کو دی جانے والی مراعات میں کمی کا فیصلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 9 اکتوبر 2017 15:38

کویت ، غیر ملکی کارکنان کی تعداد اور ان کو دی جانے والی مراعات میں کمی کا فیصلہ
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2017ء) مقامی زرائع کے مطابق کویت کے تیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئل فیلڈ میں کام کرنے والے 3 ہزار غیر ملکی ملازمین سالانہ 87.5 ملین دینار تنخواہ لے رہے ہیں۔ کویت نے غیر ملکی کارکنان کی تعداد اور ان کو دی جانے والی مراعات میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کویت تارکین وطن پر آنے والے اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے ۔

غیر ملکی ملازمین کو باقاعدہ ملازمتوں سے ہٹا کر ٹھیکہ داروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ جس سے ان کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی واقع ہورہی ہے۔ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کویتی آئل کارپوریشن میں انجینیئر ، ڈاکٹر ، ٹیکنیشن ، دفتری کارکن اور قانونی امور کے ماہر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں