کویت، اقامہ کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری ہونا ضروری

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 16:44

کویت سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10اکتوبر 2017ء ) مقامی زرائع کے مطابق کویت میں بعض مخصوص پیشوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو اقاموں کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر سماجی امور ہند الصبیح نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی متعلقہ ادارے اس تجویز پر غور کر رہے ہیں کہ بعض پیشوں کے اقامے کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنے کی شرط عائد کی جائے گی۔ بعض غیر ضروری پیشوں سے وابستہ غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید نہیں ہوگی۔ کویت کی لیبر مارکیٹ کی ازسر نو تنظیم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان بہت جلد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں