اقامہ کی تجدید میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،وزرات داخلہ کویت

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 12:28

اقامہ کی تجدید میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،وزرات داخلہ کویت
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) زرائع کے مطابق وزارت داخلہ کویت نے اقامہ کی تجدید کے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اقامہ کی تجدید کے لئے آنے والے تارکینِ وطن کو فی الوقت صرف ایک مہینہ کا عارضی اقامہ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

روزنامہ عرب ٹائمز کے مطابق اس ایک ماہ کے عارضی اقامہ کے حامل تارکینِ وطن اس مدت کے دوران سفر نہیں کر سکیں گے اور سفر کرنے کی صورت میں ان کو کویت واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کچھ وجوہات کی بنأ پر انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ صورت حال پیش آئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جب تک وزارت صحت کسی نئی کمپنی کے ساتھ انشورنس کا معاہدہ نہیں کرلیتی، تب تک تارکینِ وطن کو عارضی اقامہ ہی جاری کیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں