کویت ،30 سال سے کم عمرڈپلومہ ہولڈرزغیرملکی ملازمین پر پابندی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 6 نومبر 2017 14:31

کویت ،30 سال سے کم عمرڈپلومہ ہولڈرزغیرملکی ملازمین پر پابندی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2017ء) کویت پوسٹ کے مطابق کویت میں 30 سال سے کم عمر ڈپلومہ ہولڈرزغیرملکی کارکنوں کو کام پر رکھنے پر پابندی ہوگی اور اس فیصلے کو نفاذ 2018 سے ہوگا۔ کویت کے انسانی قوت کے ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بعض پیشوں میں کمپنیوں کو غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کرکے ان کی جگہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018 میں 30 سال سے کم عمر ڈپلومہ کے حامل غیرملکیوں کارکنوں کا کام پر نہیں رکھا جائے گا۔ تاہم جو لوگ پہلے ہی کویت میں کام کررہے ہیں انکی تعلیمی ڈگری جو ملک میں داخلے کے وقت رجسٹرکروائی گئی تھی میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اعلی ڈگری کے حصول کی صورت میں غیرملکی کارکن اگر اسے سسٹم میں رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو انہیں نئے ویزے پر آنا پڑے گا۔ اسی طرح نجی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے آئندہ سال بعض پیشوں میں کارکنوں کی تعداد میں25 فیصد کمی کی ہدایت کی جائے گا تاکہ یہ ادارے کارکنوں کے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں