کویت ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر گاڑی ضبط کر لی جائے گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 15 نومبر 2017 11:56

کویت ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر گاڑی ضبط کر لی جائے گے
کویت سٹی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15نومبر2017ء ) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیاہے کہ ٹریفک قانون کی دفعہ 207 کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر دو ماہ کیلئے گاڑی ضبط کرلی جائیگی۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ یہ فیصلہ ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے او رٹریفک کو منظم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

عمل درآمد آج 15نومبر سے ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق معاون سیکریٹری برائے ٹریفک امور میجر جنرل فہد الشویع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ کا استعمال نہ کیا تو ان پر بھی دفعہ 207 کے مطابق کارروائی ہوگی۔ سخت سزائیں قانون کی خلاف ورزی سے روکنے، شہریوں و غیر ملکیوں کی سلامتی ، سرکاری و نجی املاک کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الشویع نے کہا کہ ڈرائیور حضرات زیبرا کراسنگ اور فٹ پاتھوں پرگاڑی پارک نہ کرکے ٹریفک قانون کی دفعہ 169 کی پابندی کررہے ہیں اوریہ قابل ستائش بات ہے۔اسکی بدولت ٹریفک خلاف ورزیوں کا روزان کی بنیادپر تناسب 4 ہزار سے گھٹ کر150رہ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ مختلف زبانوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیا جارہے ہیں۔ ماضی میں بھی ٹریفک آگہی کے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے تھے اس مرتبہ بھی ایسی ہی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں