عمان کا ساتھ دینے کے لیے ایک اور خلیجی ریاست نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اگلے سال تک ملتوی کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 27 دسمبر 2017 12:27

عمان کا ساتھ دینے کے لیے ایک اور خلیجی ریاست نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اگلے سال تک ملتوی کر دیا
کویت سٹی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 دسمبر2017ء) مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ عمان کے ساتھ ساتھ کویت نے بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد 2019ءتک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے مطلوب کوئی اقدام نہیں کیے اس لیے اسے اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کئی برس سے اسکا تذکرہ چل رہا تھا۔

کویتی کابینہ نے اگست 2017ءمیں اس قانون کی منظوری دیدی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیکس ملتوی ہونے کی خبر سن کے کویت کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کویت کے اکثر باشندوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ریاست مالدار ہے لہذا شہریوں پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا عقل کے منافی ہے۔ دریں اثنائسلطنت عمان نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد یکم جنوری 2018ءسے شروع کرنے کے بجائے 2019ءتک ملتوی کردیا ہے۔ عمانی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی باقی ہے۔ مکمل ہونے پر ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی شروع ہوگی۔ ممکن ہے کہ 2018ءکے وسط تک عمل درآمد شروع کرادیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں