سرکاری اداروں میں کویتی شہریوں کی بھرتیاں اپریل سے شروع کی جائیں گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 15 جنوری 2018 16:56

سرکاری اداروں میں کویتی شہریوں کی بھرتیاں اپریل سے شروع کی جائیں گی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے سرکاری اداروں میں غیرملکی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا کام اپریل 2018سے شروع ہوگا اور مارچ2019ءتک سرکاری اداروں میں کویتی شہریوں کی مطلوبہ شرح کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔  مقامی اخبار الانباءنے وزارت خزانہ نے تمام سرکاری محکموں اوراداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس کام کرنے والے غیرملکیوں کی فہرست تیار کرلی جائے۔ فہرست میں شامل غیرملکیوں کو سال رواں کے دوران فارغ کرکے ان کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں