کویت میں جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 29 جنوری 2018 17:18

کویت میں جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان
کویت سٹی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق کویت میں کویتی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عادل الدمخی نے جیل خانہ جات کے قوانین اور ضوابط میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدکی مدت میں ایک ماہ 20 دن اور ایک سال 9 ماہ کی کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

کویتی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عادل الدمخی نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو تجویز کیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک اور رعایت برتنے کے لئے جیل خانہ جات کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ مدت 25 سال ہوگی۔ کمیٹی وزارت داخلہ کے سامنے اپنی سفارشات رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں