انسٹاگرام پر تصویر لائک کرنے پر بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 فروری 2018 12:25

انسٹاگرام پر تصویر لائک کرنے پر بیوی نے شوہر سے طلاق مانگ لی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں ایک شخص نے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا جس پر اس کی بیوی نے طلاق لے لی۔ کویتی خاتون نے محض شادی اسلئے ختم کر دی کہ اس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر کو لائیک کیا۔

(جاری ہے)

بیوی نے شوہر سے علیحدگی کےلئے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے وکیل سے عدالت میں خلع کےلئے باقاعدہ درخواست دائر کرنے کا کہا جس میں خلع کی وجہ سن کر وکیل بھی ہکا بکا رہ گیا۔واضح رہے کہ کویت طلاق کی شرح کے حساب سے دوسرا بڑا عرب ملک ہے۔ یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاقیں لینے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ طلاق کا حالیہ واقعہ شہریوں کے عدم برداشت کا کھلا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں