کویت کو ملازم فراہم کرنے کی پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو پہلے سے ہی کویت میں ملازمت کرتے ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 16:07

کویت کو ملازم فراہم کرنے کی پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو پہلے سے ہی کویت میں ملازمت کرتے ہیں
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق فلپائن نے اپنے ان شہریوں کو کویت جانے کی اجازت دے دی ہے جو چھٹی گزارنے وطن آئے ہوئے ہیں۔ فلپائنی خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ کویت میں کام کرنے والے شہریوں کوکویت میں کام کرنے کی پابندی سے استثنی ہوگا۔ وہ چاہیں تو چھٹی گزارنے کے بعد کویت جاسکتے ہیں۔ فلپائن کے متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ کویت کو ملازم فراہم کرنے کی پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو پہلے سے ہی کویت میں ملازمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ شہری بھی مستثنی ہوں گے جو چھٹی پر وطن آئے ہوئے ہیں جبکہ نئے ویزوں پر فلپائن کے شہریوں کو بطور ملازم کویت جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رواں ہفتے میں ہی فلپائن کے صدر نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ چھٹی پر جانے والے فلپائنی کارکن کویت واپس نہیں آئیں گے۔ فلپائن حکومت نے کویت کو کارکن فراہم کرنے کامعاہدہ منسوخ اور اپنے شہریوں پر کویت جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ القبس اخبار کی تفصیلات کے مطابق کویت حی السالمیہ میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر سے فلپائنی خادمہ کی نعش ملنے کے بعد فلپائنی صدر نے کویت میں مقیم اپنے ہم وطنوں کو واپس آنے کی ہدایت کردی نیز کویت کارکن بھیجنے پر پابند ی لگا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں