ان بیماریوں میں مبتلا غیر ملکیوں کو ویزے نہیں ملیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 مارچ 2018 14:48

ان بیماریوں میں مبتلا غیر ملکیوں کو ویزے نہیں ملیں گے
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) ریاست میں غیر ملکیوں کے میڈیکل کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کویت نے ذیابیطس ، بلڈ پریشر ، کینسر اور دیگر لاتعداد بیماریوں میں مبتلا غیر ملکیوں کو رہائشی ویزے جاری کرنے بند کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت کی وزارت صحت کی جنب سے جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق 22 بیماریوں میں مبتلا غیر ملکیوں کو تاحیات رہائشی ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ جنرل ہیلتھ معاملات کے اسسٹنٹ ایوان صدر کے مطابق یہ فیصلہ جی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے لیا گیا ہے جسے 2001 میں تشکیل دیا گیا تھا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں