کویتی فوجی سعودی شہری نکلا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 12:32

کویتی فوجی سعودی شہری نکلا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) کویت کی خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات کر کے پتہ لگایا کہ کویتی فوج میں لیفٹینینٹ کی ملازمت کرنے والا اور وزارت داخلہ میں کام کرنے والا ایک کارکن اصل میں سعودی شہری ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق کویتی ایجنسی نے تحقیقات کرکے پتہ لگایا ان دونوں سعودی شہریوں کے والد نے 1990 میں کویت میں ہونے والی جنگ کے دوران دھوکے سے اپنے دونوں بیٹوں کی کویت کی شہریت حاصل کر لی تھی ۔

کویت جنگ کے دوران بڑی تعداد میں غیر ملکی باشندے ریاست میں پناہ گزیں کے طور پر مقیم تھے جہاں انکے یہاں ولادت بھی ہوئی اورسعودی عرب میں بچوں کے عارضی پیدائشی سرٹیفیکیٹ بھی جاری کئے گئے ۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ایجنسیوں کو ان سعودی شہریوں کی جعلی شہریت سے متعلق اطلاع کیسے موصول ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں