خیبرپختونخوا حکومت نے آئی جی اسلام آباد بنیامین کی بہوکے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ،کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خالد پرویز ،سپیشل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور عالمگیر شاہ پر مشتمل

منگل 16 جولائی 2013 20:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جولائی۔ 2013ء) حکومت خیبر پختونخوا نے مسماة وحیدہ عرف پلوشہ عرف ہنی زوجہ علی امین ولد بن یامین سکنہ اسلام آباد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خالد پرویز اورسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سید عالمگیر شاہ پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی ان حقائق کی تحقیق کرے گی کہ پشاور میں متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی کیا پولیس سٹیشن کے متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے پیش کیا گیا عذر قابل جواز تھا یا اس کی کچھ تکنیکی وجوہات تھیں جبکہ یہ کمیٹی مذکورہ کیس کے میڈیکو لیگل پہلوؤں خصوصاً پوسٹ مارٹم سے متعلق اور جن کے باعث متعلقہ پولیس سٹیشن میں مرحومہ کی موت کی وجہ معلوم نہ ہونے سے ایف آئی آر کااندراج نہ ہو سکا جبکہ کمیٹی انصاف کی عد م فراہمی سے متعلق تمام افراد پر ذمہ داری کاتعین بھی کرے گی اور اپنی انکوائری سات دنوں کے اندر مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اس امر کااعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں